مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آئندہ ہفتے کے دن خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل "شہید حزب اللہ" کے دن کے موقع پر لبنان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے خطاب کریں گے۔
اس سے پہلے جمعہ کے روز ان کے خطاب کے بارے میں صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام آپشنز کا ذکر کیا ہے اور ہر اقدام ممکن ہے۔ دوسری طرف صہیونی فوج میں غزہ میں پیشقدمی کی رفتار بڑھانے اور کم کرنے کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔
جمعہ کے روز انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں دھمکی دی گئی تھی کہ نیا محاذ کھولنے کی صورت میں امریکی بحری جہاز حملے کے لئے کھڑے ہیں لیکن ہم ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے اور اپنا کام انجام دیا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ لبنان کے محاذ پر ہر امکان موجود ہے۔ ہمارے اقدامات غزہ میں اسرائیل کی کاروائیوں سے مشروط ہیں۔ ہر آپشن زیرغور ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ